مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وزارت ارشاد اور اسلامی ثقافت کے رابطہ عام کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران میں آئندہ جمعہ 26 فروری کو پارلیمانی اور خبرگان کونسل کے انتخابات منعقد ہورہے ہیں انتخابات کی رپورٹنگ کے لئے 29 ممالک سے 470 سے زآئد نامہ نگار تہران پہنچ گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق جن ممالک کے نامہ نگار انتخابات کی رپورٹنگ کریں گے ان میں آسٹریا، امریکہ، اسپین، برطانیہ، اٹلی، جرمنی، بیلجیئم ، ترکی، چين، ڈنمارک، رومانیہ، جاپان، سویڈن، سوئیزرلینڈ ، صربیا، فرانس، قطر، کینیڈا، جنوبی کوریا، ناروے، ہالینڈ، لبنان، جمہوریہ آذربائیجان، آسٹریلیا، افغانستان، متحدہ عرب امارات، کلمبیا، کویت اور لگزمبرگ شامل ہیں۔
آپ کا تبصرہ